ابنا: ہندوستان کے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے73 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہو گئی ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جبکہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق آتشزدگی کے وقت 160 مریض موجود تھے جن میں زیادہ تر عمر رسیدہ افرادتھے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر رسوں اور کرینوں کی مدد سے لوگوں کو بچایا ،کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آگ عمارت کے تہہ خانے میں لگی اورتھوڑی دیر میں پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ ........
/169